وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گرین ٹریکٹر اسکیم 2025 فیز 2 – کسانوں کے لیے ترقی کی نئی راہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے “گرین ٹریکٹر اسکیم 2025 فیز 2” کا اعلان ایک خوش آئند اقدام ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا اور جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی آسان بنانا ہے۔

فیز 2 کے تحت، کسانوں کو فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے تک سبسڈی دی جائے گی، تاکہ وہ مہنگے زرعی آلات خرید سکیں اور پیداوار میں اضافہ ہو۔

فیز 1 کی کامیابی

یہ اسکیم اکتوبر 2024 میں شروع کی گئی تھی، جس کے پہلے مرحلے میں 9,500 کسانوں کو ٹریکٹر فراہم کیے گئے۔ ہر ٹریکٹر پر حکومت نے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی، جبکہ باقی رقم (تقریباً 13 سے 20 لاکھ روپے) کسانوں نے خود ادا کی۔

فیز 2 کی خصوصیات

  • کل ٹریکٹرز: 20,000
  • سبسڈی: فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے تک
  • ٹریکٹرز کی اقسام: 50 سے 85 ہارس پاور کے مقامی طور پر تیار کردہ ٹریکٹر (جیسے میسی فرگوسن اور نیو ہالینڈ – الغازی)
  • فوکس: چھوٹے کاشتکاروں کی مدد اور جدید زراعت کا فروغ

اسکیم کے فوائد

  • کسانوں کو مہنگے ٹریکٹرز پر لاکھوں کی سبسڈی
  • جدید زرعی مشینری تک آسان رسائی
  • زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ
  • مالی مشکلات میں کمی
  • زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا موقع

درخواست دینے کا طریقہ

درخواستیں جولائی 2025 سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

درخواست کا طریقہ:

  • ویب سائٹ پر جائیں:
  • فارم پُر کریں: ذاتی، زرعی اور مالی معلومات درج کریں
  • دستاویزات اپلوڈ کریں: CNIC، زمین کی ملکیت، بینک اکاؤنٹ تفصیلات، فوٹو
  • تصدیق: محکمہ زراعت آپ کی معلومات کی تصدیق کرے گا
  • قرعہ اندازی: اگر درخواستیں زیادہ ہوئیں تو ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوگی
  • اطلاع: کامیاب امیدواروں کو SMS اور خط کے ذریعے اطلاع دی جائے گی
  • ادائیگی: کامیاب کسان مخصوص بینک آف پنجاب برانچ میں بقایا رقم جمع کرائیں گے
  • ٹریکٹر کی فراہمی: مجاز ڈیلرز کے ذریعے بغیر اضافی چارجز کے

درخواست دینے کے لیے درکار دستاویزات

  • قومی شناختی کارڈ (CNIC)
  • زمین کی ملکیت کا ثبوت
  • پاسپورٹ سائز تصویر
  • محکمہ زراعت کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ
  • بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات

کون اہل ہے؟

  • پنجاب کا رہائشی ہو
  • 1 سے 50 ایکڑ زرعی زمین کا مالک ہو (پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے تصدیق شدہ)
  • فیز 1 میں ٹریکٹر حاصل نہ کیا ہو
  • کسی بینک یا مالی ادارے کا نادہندہ نہ ہو
  • مکمل کاغذات موجود ہوں

فیز 2 میں کیا نیا ہے؟

  • زیادہ ٹریکٹرز: اس بار 20,000 کسانوں کو فائدہ ملے گا
  • زیادہ سبسڈی: سبسڈی کی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے
  • شفاف طریقہ کار: ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف تقسیم
  • مقامی صنعت کی حمایت: پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کی فروغ

رابطہ کی معلومات

ہیلپ لائن: 0800-17000

ویب سائٹ: agripunjab.gov.pk / gts.punjab.gov.pk

Also Check

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *